سو سال بعد جب دنیا مادر پدر آزاد ہو جائے گی تو میاں بیوی کی خریدوفروخت کیلیے بھی سٹور کھل جائیں گے۔ اسی طرح کا ایک سٹور خاوند خریدنے کیلیے کھلا۔ اس پانچ منزلہ سٹور کی ہدایات کے مطابق عورت جوں جوں اوپر والی منزل پر جائے گی خاوند کی قیمت بڑھتی جائے گی مگر شرط یہ تھی کہ عورت واپس نہیں آئے گی۔ اگر اسے کوئی مرد پسند نہ آیا تو وہ آخری منزل سے باہر نکل جائے گی۔

ایک عورت سٹور میں داخل ہوئی تو پہلی منزل کے سائن بورڈ پر لکھا تھا “اس منزل والے مرد نوکری کرتے ہیں”۔

وہ دوسری منزل پر گئی تو وہاں لکھا تھا “اس منزل کے مرد نوکری پیشہ اور بچوں سے محبت کرنے والے ہیں”۔
وہ تیسری منزل پر گئی تو لکھا تھا “اس منزل والے مرد نوکری پیشہ، بچوں سے محبت کرنے والے اور انتہائی خوبصورت ہیں”۔
عورت کا اشتیاق بڑھا اور وہ ایک اور منزل اوپر چلی گئی۔ چوتھی منزل پر لکھا تھا “اس منزل والے مرد نوکری پیشہ، بچوں سے محبت کرنے والے، انتہائی خوبصورت اور رومان پسند ہیں”۔

عورت کی خواہشات بڑھتی ہی جا رہی تھیں اور اسی شوق میں وہ پانچویں منزل پر چڑھ گئی۔ ادھر لکھا تھا “آپ اس سٹور کے دس ہزارویں گاہک ہیں، اس منزل پر کوئی مرد نہیں ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو خوش کرنا ناممکن ہے۔ اب آپ جا سکتی ہیں، خاوند سٹور پر آمد کا شکریہ


Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *